علی باقری کنی نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے روس کے دورے کا مقصد، برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت تھا کیونکہ اب ایران برکس کا باضابطہ رکن ہے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا: ایران کو ایک طاقت کے طور پر اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ کئي سطحوں پر اپنے نظریات پیش کرے تاکہ مختلف ملکوں کی حمایت سے وہ اپنی پوزیشن پر پہنچ سکے اور ایران اپنے مقصد سے قریب ہو سکے۔
آپ کا تبصرہ